Header Ads

Congratulations Mr. Secretary Local Government, Punjab, Lahore

 

Congratulations Mr. Secretary Local Government, Punjab, Lahore
javediqbal786.blogspot.com   

بخدمت جناب سیکرٹری بلدیات ، پنجاب، لاہور

عنوان: درخواست بابت دلا پانے بل بمطابق ورک آرڈر اور بغیر ورک آرڈر سپلائی سامان ٹینٹ ہائے وغیرہ سستارمضان بازار TMA داتا گنج بخش ٹائون، لاہور

جناب عالی!

            گزار ش ہے کہ TMA داتا گنج بخش ٹائون نے سامان ٹینٹ ہائے وغیرہ کی خریداری کے لیے بذریعہ اخبار اشتہار مورخہ 23.06.2011 برائے سستا رمضان بازار و اتوار بازار کی خریداری کے لیے کوٹیشن طلب کی۔

اشتہار کی روشنی میں بندہ کی فرم نے کوٹیشن کم ہونے کی بناء پر مجھے بذریعہ ورک آرڈر نمبر 632 مورخہ 15.07.2011 جاری کیا گیا ورک آرڈر کی روشنی میں بندہ کی فرم نے مذکورہ سامان تصریحات کے مطابق اندر معیاد TMA داتا گنج بخش ٹائون کو مہیا کر دیا  اور اس کے ساتھ TMA داتا گنج بخش ٹائون نے ٹھیکیدار سے اضافی سامان چونتیس لاکھ تیتیس ہزار پانچ سو چالیس (34،33،540/-  روپے) جو انہوں نے کہا کہ یہ ورک آرڈر کے ساتھ آپ کو پیمنٹ کر دی جائے گی۔ جبکہ ورک آرڈر اور بغیر ورک آرڈر کی پیمنٹ تا حال نہ کی گئی اور سامان مہیا کرنے کی تصدیق حاصل کر لی۔ مورخہ 28.07.2011  کو مہیا کیے گئے سامان کے بل متعلقہ آفیسر TMA داتا گنج بخش ٹائون   کو ادائیگی کے لیے پیش کر دیے۔ اس کے بعد TMA داتا گنج بخش ٹائون کے اہلکاران نے اپنی کاروائی بغرض ادائیگی رقم Rs. 95,00,000/-  روپے شروع کر دی جبکہ میرا ورک آرڈر Rs.97,67,200/- روپے کا تھا۔ لیکن تا حال بندہ کی فرم کو ادائیگی نہ کی گئی بندہ نے اپنے بل کی ادائیگی کے لیے بارہا افسران بالا کو درخواستیں دیں لیکن بندہ کو بل کی ادائیگی نہ کی گئی اور مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ طویل عرصہ کے بعد بل ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ٹھیکیدار نے ہائیکورٹ کا سہارا لیا جبکہ TMA داتا گنج بخش ٹائون والوں نے ہائیکورٹ میں یہ جواب دیا کہ یہ Disputed کیس ہے اور دوسری طرف TMA داتا گنج بخش ٹائون نے انکوائری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میں انکوائری بھیج دی ۔ تو ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ دیا TMA داتا گنج بخش ٹائون جو آپ کو پیسے دیتا ہے وہ ٹھیکیدار Rs.28,00,000/- روپے لے لے۔ اور باقی ٹھیکیدار کا حق موجود ہے۔ یہ ٹھیکیدار سول کورٹ سےDecideکروا لے۔ ٹھیکیدار نے سول کورٹ سے رجوع کیا اور سول کورٹ نے فیصلہ ٹھیکیدار کے حق میں Degree کر دی۔ جو کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی انکوائری ٹھیکیدار کے حق میں ہو گئی۔ میں ٹھیکیدار انتہائی پریشانی میں ہوں جو کہ مجھے ہارٹ کی تکلیف میں ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ جگر اور کافی دوسری بیماریوں میں مبتلا ہوں ۔ برائے مہربانی فرما کر میری مدد فرمائی جائے۔ اور مجھے ورک آرڈر اور بغیر ورک آرڈر کے پیسے دلوائے جائیں۔ تا کہ میری پریشانی میں کمی ہو سکے۔ آپکی عین نوازش ہو گی۔ 


کوئی تبصرے نہیں

javediqbal1424@gmail.com

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.