carona-19 virus
APPLICATION SAMPLE
- Get link
- X
- Other Apps
بخدمت جناب ڈپٹی
ڈائریکٹر سائبر کرائم، گلبرگ، لاہور،
عنوان: درخواست برائے کیے
جانے قانونی کاروائی بر خلاف نا معلوم و دلائے جانے رقم مبلغ 27000/- روپے
جناب
عالی!
گزارش
ہے کہ سائل شریف اور امن پسند شہری ہے اور لاہور میں آئی ٹی سیکٹر میں ملازمت کرتا ہے۔ سائل نے او
ایل ایکس پر مورخہ 28.12.2020 کو ایک اشتہار دیکھا جو کہ ایم آئی نائن ٹی پرو موبائل کے بارے میں تھا جس
پر اس موبائل کی قیمت 54000 درج تھی جب سائل نے یہ اشتہار دیکھا تو سائل نے اس
نمبر (03020561477)رابطہ کیا جو کہ اشتہار پر درج تھا تو آگے سے بولنے والے نے سائل کو اپنا نام صاقب
بتایا اور موبائل کی قیمت جو کہ 54000 تھی کا ایڈوانس 27000/- روپے مانگا جو کہ اس
نے سائل کو بذریعہ جاز کیش بھیجنے کا کہا جب سائل نے اس کو بذریعہ جاز کیش (03444119547
نام رجب علی) بھیجا تو اس نے سائل کو
بتایا کہ میں آپ کو 05:00 تک موبائل ٹی سی ایس کے ذریعے بھجوا دوں گا لیکن سائل آج
تک انتظار کر رہا ہے لیکن نہ تو سائل کو موبائل ملا ہے اور نہ ہی سائل کی ایڈوانس
کی مد میں لی گئی رقم واپس ہوئی ہے۔ (
ریکارڈ کی تمام فوٹو کاپی ساتھ لف ہیں )
لہذا آپ جناب سے نہایت ہی ادب سے گزارش ہے کہ سائل کی مطلوبہ
رقم جو کہ 27000/-
روپے بنتی ہے اس فراڈیے سے واپس دلائی جائے اور
اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سائل کو انصاف فراہم کیا
جائے۔ سائل آپ کے لیے تا حیات دعا گو رہےگا۔
العارض
شناختی کارڈ نمبر: _____________________
موبائل نمبر:________________________
پتہ________________________________
بخدمت جناب ڈپٹی
ڈائریکٹر سائبر کرائم، گلبرگ، لاہور، پنجاب زون
درخواست برائے اندراج مقدمہ نا
معلوم ملزم/ملزمان
جناب عالی!
گزارش
ہے کہ
1.
یہ کہ سائلہ عرصہ
تقریباً 2 سال سے سم کارڈ استعمال کر رہی ہے
جس کا نمبر _________________________ہے۔
2.
یہ کہ مورخہ 30.12.2020 کو تقریباً 9:45 بجے دن سائلہ کو ________________________ سے
کال آئی اور اپنا تعارف میجر کرنل لطیف کے
نام سے کروایا اور کہنے لگا کہ ہم نے دہشت گردوں کا ایک گروہ حراست میں لیا ہے جن
سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔ ہم پورے پاکستان میں اکائونٹس کیverification کر رہے ہیں اور یہ بات آپ
نے کسی سے شیئر نہیں کرنی اور آپ کے متعلقہ برانچ مینجر کی بھی verification ہو گی۔
3.
اس نمبر ______________________ (Senegal) سے کال آئی۔ اور کہا کہ میں ایم سی بی بنک کراچی ہیڈ آفس سے راشد بات
کر رہا ہوں ہمیں پاک فوج کے _______________________ نمبر سے میل موصول ہوئی ہے کہ آپکے اکائونٹ
کی verificationہو رہی ہے۔ آپ ان سے تعاون کریں۔
4.
اس نمبر سے _______________________ کال
آئی جس نے اپنا نام میجر کرنل لطیف سے تعارف کروایا کہ _________________________نمبر سے جو آپ کو کال کی گئی ہے وہ ہمارا آفیسر ہے جو آپ کے اکائونٹ کی verification کر
رہا ہے آپ اس سے تعاون کریں۔
5.
اس اکائونٹ نمبر سے ATM PK 07 MUCB ________________________ کے ذریعے 49500 کی رقم WASEELA BANK کے نام سے 10:29 بجیدن ٹرانسفر کروائی اور دوسری ٹرانزیکشن 10500/- کی
اس نمبر ____________________________پر 10:31 بجیدن کروائی۔
6.
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ 50000 کی مزید رقم اپنے اکائونٹ
میں DEPOSIT کروائیں آپ کی 60000 کی رقم VERIFICATION ہونے کے بعد REFUND کر دی جائے گی۔
7.
یہ کہ نا معلوم ملزم/ ملزمان نے سائلہ کو غیر قانونی طور پر
ہراساں اور ڈرا دھمکا کر پیسے لے کر سخت زیادتی کی ہے ۔ اور نہ جانے کتنے لوگوں کو
پاک آرمی کے نام سے ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورے ہیں۔ (کاغذات کی نقول ساتھ لف ہیں۔)
گزارش
ہے کہ نا معلوم ملزمان کے خلاف بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور سائلہ
کا 60000 کی رقم واپس دلائی جائے۔
العرضے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پتہ: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رابطہ نمبر:ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شناختی کارڈ نمبر ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تاریخ ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
- Get link
- X
- Other Apps
Comments