carona-19 virus
use the noun
- Get link
- X
- Other Apps
اسم کا جملے میں درست استعمال کرنے کے لیے ہمیں اسم کے بارے
میں درج ذیل چیزوں کا علم ہونا چاہیے۔
1۔ جنس 2۔عدد 3۔ وسعت 4۔ اعراب
مثلاً ایک جملہ ہے لڑکے فٹ بال کھیل رہی ہے اس جملے میں آپ نے دیکھا کہ جملے میں غلطیاں ہیں
کیونکہ ہمیں اس جملے میں لڑکے کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ وہ مذکر ہے یا مونث
واحد ہے یا جمع اگر ہمیں اس بات کی سمجھ ہو تو یہ جملہ ایسے ہوتا۔ لڑکے فٹ بال
کھیل رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے ہمیں
اسم کا جملے میں درست استعمال کرنے کے لیے اوپر دی گئی چار چیزوں کا جاننا ضروری
ہے آئیے جنس کے بارے میں سیکھتے ہیں ۔
جنس :Gender
اسم کے بارے میں یہ جاننا کہ وہ مذکر(Masculine) ہے یا مونث(Feminine) جنس کہلاتا ہے۔
اردو میں بہت سارےمذکرایسے ہیں جو عربی میں مونث بولے جاتے ہیں۔ اسی طرح دوسری
طرح بھی
عربی میں ایک اصول ہے کہ تمام الفاظ مذکر ہوں گے تا وقت یہ
کہ ان کا درج ذیل قائدوں کے مطابق مونث ہونا ثابت نہ ہو جائے آئیے ہم اسم کے مونث
ہونے کے قاعدے پڑھتے ہیں۔
مونث حقیقی:
کسی مونث کے مقابلے میں نر کا تصور موجود ہو تو اسے مونث
حقیقی کہتے ہیں۔ جیسے ماں کے لیے باپ ،
بہن کے لیے بھائی، بیٹی کے لیے بیٹا
قیاسی، لفظی ، علامتی : ایسے مونث جن کو مونث ہونے کے لیے
درج ذیل علامتیں پائی جائیں تو وہ مونث کہلائیں گی۔
ا) ۃ تائے
(مربوط) اگر کسی اسم کلمے کےآخر میں یہ
علامت ہو تو وہ مونث ہو گا۔ مثلاً جنۃ، عرفۃ، طالبۃ ، صالحتہ
استثناء: کچھ
الفاظ کے ساتھ مونث کی یہ علامت موجود ہوتی ہے لیکن وہ مذکر ہی استعمال ہوتے ہیں
مثلاً طلحہ، خلیفہ، علامہ، حذیفہ، حمزہ، ملائکہ
2) ٰی الف
مقصوری
صغرٰی، ذکرٰی، حسنٰی، کبرٰی
3) ا ءُ الف ممدودہ صفراءُ پیلا رنگ، زھراءُ، بیضاءُ، زرقاءُ، نیلا رنگ
سماعی مونث: ایسے مونث اسم جس
کے لیے کوئی قاعدہ نہیں ہم نے اہل زبان سے ان کو مونث ہی سنا ہے انہیں سماعی مونث
کہیں گے۔
1۔ مثلاً
ہوائوں کے نام : ریح، باد 2) شراب کے نام خمر، طلاءُ 3) آگ کے نام : نارُ ، جحیم، جہنم 4) جسم کے اعضاء جوڑوں کی شکل میں : ید،
عین، اذن، 6) شہروں اور ملکوں
کے نام مکہ، باکستان، مصر،
مشق: کتاب، اس اسم کو
مونث کے قاعدوں میں تلاش کریں گے اگر نہ ملا تو مذکر ہے ورنہ یہ مونث ہے۔
کیا یہ حقیقی مونث ہے اس میں نر اور مادہ کا تصور ہے۔ X
کیا اس میں مونث ہونے کی کوئی علامت ہے ۔ X
کیا یہ سماعی مونث کے کسی گروپ میں ہے۔ X
بس یہ عربی میں مذکر ہے کیونکہ یہ مونث کے کسی قاعدے میں
موجود نہیں۔ X
مروحۃ پنکھا، غرفۃ ، کمرہ، اردو میں یہ مذکر استعمال ہوتے
ہیں۔
کیا یہ حقیقی مونث ہے اس میں نر اور مادہ کا تصور ہے۔ X
2) اس اسم
میں مونث ہونے کی علامت ۃ پائی جا رہی ہے۔ پس یہ عربی میں مونث ہے۔
عین،
آنکھیں، ید
کیا یہ حقیقی مونث ہے اس میں نر اور مادہ کا تصور ہے۔ X
کیا اس میں مونث ہونے کی کوئی علامت ہے ۔ X
یہ اسم سماعی مونث کے گروپ میں شامل ہے پس یہ مونث ہیں۔
نوٹ: صفات میں
اچھا، اچھی ، برا، بری میں مذکر مونث بنانے کے لیے اسم کے آخر میں حرف کو زبر دے
کر گول ۃ لگا دی جاتی ہے جیسے صالح، صالحہ، صادق، صادقہ، مسلم ،مسلمہ اسی طرح بعض
دوسرے اسماء کو بھی مونث بنایا جاتا ہے۔ جیسا کہ استاذ، استاذہ، طفل، سے طفلہ، ابن
سے ابنہ، تلمیذ، تلمیذہ،
عربی میں واحد کے لیےایک دو کے لیے تسمیہ اور دو سے زیادہ کے لیے جمع کا
صیغہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کےبر عکس اردو اور انگلش میں واحد کے لیے ایک اور دو
سے زیادہ کے لیے جمع کا صیغہ استعمال ہوتا ہے۔
واحد سے مثنی بنانے کا طریقہ، واحد اسم کے آخر کو فتحہ یعنی
زبر دے کر 2) الف اور کسرہ والی
نون کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ 3) اسم کےآخر
میں آن کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ رجل، سے
رجلان، مومنۃ سے مومنتان مسلمۃ سے مسلمتان، کتاب سے کتاب سے کتابانی، ید سے یدان،
صالح سے صالحان،
واحد مذکر سے جمع سالم بنانے کا طریقہ:
1)
واحد اسم کے آخر میں پیش ضمہ یعنی پیش لگا دیں
2)
و اور زبر والی نون کا
اضافہ کر دیں مثلاً مسلم سے مسلمون کافر سے کافرون
واحد
مونث سے جمع سالم بنانے کا طریقہ:
جن
مونث اسماء کے آخر میں گول ۃ آئے اسے ہٹا کر الف اور لمبی ت لگانی ہے۔ مثلاً مسلمۃ
سے مسلمات، جنۃ سے جنات، طالبۃ سے طالبات
- Get link
- X
- Other Apps
Comments