carona-19 virus

Smog and its Effects on Life

Image
  سموگ اور زندگی  پر  اس کے  اثرات آج کل لاھور  میں سموگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں یہ اس سموگ زہر قاتل سے کم نہیں اس نے بچوں بڑوں بوڑھوں کی زندگی کو اجیرن کر کے رکھ دیا ھے جس سے نا صرف  لاھور بلکہ سارا پنجاب اس کالی آندھی کی لیپٹ میں ھے آخر یہ زھر قاتل سموگ ھے کیا سموگ کالی یا پیلی دھند کا نام ھے جو فضاء میں آلودگی سے بنتی ھے یہ ذرات مختلف گیسیں مٹی اور پانی کے بخارات اسے مل کر بناتے ہیں اس کی بنیادی وجہ صنعتوں گاڑیوں کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ نائٹروجن آکسائیڈ کی بڑی مقدار میں ذرات بھی ھوا میں شامل ھو جاتے ھیں جب سورج کی کرنیں ان گیسوں پر پڑتی ھیں تو یہ سموگ کی شکل اختیار کر کے فضا کو آلودہ کر دیتی ھے اور دوسری جانب جب سردیوں میں ہوا کی رفتار کم ھوتی تو دھواں اور دھند جمنے لگتے ھیں تو یہ زہر قاتل سموگ کی شکل اختیار کر لیتے ھیں دھواں دار گاڑیوں اور آئیرکنڈشنر کے خطرناک گیسیس کا دھواں گردو غبار وغیرہ شامل ہیں سب سے بڑی ظلم کی انتہا یہ ھے کافی عرصہ سے سڑکوں پر سے سالوں پرانے درخت کاٹ کر چھوٹے چھوٹے بے کار پودے لگا دئیے گئے ہیں ج...

دبئی میں موجود تفریحی مقامات جو آپ کے دورے کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں

 دبئی میں موجود تفریحی مقامات جو آپ کے دورے کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں





دبئی میں موجود تفریحی مقامات جو آپ کے دورے کا مزہ دوبالا کرسکتے ہیں




   دبئی نہ صرف پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے بلکہ یہ سیر و تفریح کے لحاظ سے بھی دنیا کے چند حیرت انگیز مقامات رکھنے والے ممالک میں سے ایک ہے جہاں برج الخلیفہ جو کہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہے کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے تفریحی مقامات ہیں جو آپ کے دورے کا مزہ دوبالا کر سکتے ہیں ۔

عمومی طور پر جب آپ دبئی جاتے ہیں تو اکثر اس ہد ف کا تعین کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے کہ قلیل وقت میں کونسی جگہ جایا جائے اور کونسی چھوڑی جائے تو ہم آپ کی یہ مشکل حل کرتے ہوئے ایسے شاندار مقامات بتانے جارہے ہیں جہاں  آپ نہ صرف لطف اندوز ہوں گے بلکہ ایک نئی دنیا بھی دریافت کریں گے۔ 

دبئی ایکویریم اور انڈر واٹر زوو
 
دنیا کی بلند ترین عمارت کا گھر ہونے کے ساتھ ساتھ اس شہر میں دنیا کا سب سےبڑا شاپنگ سینٹر بھی موجود ہے جس میں 1200 سے زائد آوٹ لیٹس ہیں جو کہ اسے سیاحوں کیلئے منفرد بناتی ہیں ،ماضی میں دنیا میں سب سے زیاد ہ سیاحوں نے اگر کسی شاپنگ مال کا دورہ کیا تو وہ ’ دبئی مال ‘ ہے ۔
دبئی مال کی تیسری منزل  پر موجودایکویریم اینڈ انڈر واٹر زوو ‘سب سے مشہور اور پرکشش مقام ہے ،جس سے بچے اور بڑے یکساں لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دبئی ایکویریم اینڈ انڈر واٹرزوو 140 اقسام کی سمندری حیات کا گھر ہے جو کہ زیر آب دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے کئی حیرت انگیز تجربات پیش کرتا ہے۔ایکویریم آپ کو  48 میٹر طویل سرنگ کے ذریعے چہل قدمی کرنے کی سہولت پیش کرتا ہےجہاں آپ کے اوپر اور اردگرد ’ سینڈ ٹائیگر شارک ‘ اور سٹنگ رے ‘ تیرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ 10 ملین لیٹر کے ٹینک میں 400 سے زائد شارکس اور ریز رہتے ہیں، جن میں سینڈ ٹائیگر شارکس، جائنٹ گروپرز، اور دیگر بہت سی سمندری اقسام شامل ہیں۔


دبئی مال میں تقریباً 200 سے زائد کھانے پینے کی جگہیں ہیں جہاں مختلف بین الاقوامی اور مقامی کھانے دستیاب ہیں۔فوڈ کورٹ میں فاسٹ فوڈ کے علاوہ، بہت سے عمدہ ریستوران اور کیفے بھی موجود ہیں۔

کیوس کارٹس
 ’
کیوس کارٹس ‘ایک نیا تفریحی مقام ہے جو کہ ’گو کارٹنگ ‘ کا شاندار تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جہاں آپ روایتی گیمنگ میں  ہائی ٹیک ویژول  اور ساونڈ افیکٹس کے ساتھ دبئی کی سڑکوں پر گاڑی دوڑانے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں ، یہ حیرت انگیز مقام ’ الکوز ‘ میں واقع ہے جہاں 9 سال سے زائد عمر کے تمام افراد لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔ کیوس کارٹس میں آپ کو ہیلمٹ پہننا ہے اور کارٹ میں سوار ہونا ہے جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کو حقیقت کے ساتھ جوڑتی ہے اور آپ دبئی کی سڑکوں پر تیز رفتار ی سے کارٹ کو دوڑانے کا اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں .
اعلیٰ معیار کے سرکٹس: کیوس کارٹس میں جدید ترین سرکٹس موجود ہیں جو ڈیجیٹل پروجیکشنز اور آگمنٹڈ ریئلٹی سے آراستہ ہیں، جو ایک مکمل اور منفرد تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

دو مختلف ٹریکس: آپ دو مختلف ٹریکس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں - ایک عربی صحرا کا ایڈونچر اور دوسرا کاسموس کورس پر ایک غیر معمولی دوڑ۔ ہر دوڑ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہتی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی: کیاؤس کارٹس میں جدید ترین بصری اور صوتی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ آپ کو ایک حقیقی اور پرجوش تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

وائلڈ وادی واٹر پارک
وائلڈ وادی واٹر پارک ‘دبئی کے گرم موسم کی وجہ سے سال کے کسی بھی وقت راحت سے بھر پور مقام ہے ۔ دنیا کے بہترین واٹر پارکس میں سے ایک، وائلڈ وادی ایک ’آبی عربی ‘تجربہ ہے، جو مشہور برج العرب کے بالکل ساتھ جمیرا میں واقع ہے۔
دلچسپ سلائڈز کا مجموعہ: وائلڈ وادی میں مختلف قسم کی سلائیڈز کا ایک بڑا مجموعہ ہے، جن میں کچھ انتہائی تیز رفتار اور ہائی ایڈرینالائن پمپنگ سواریوں کے ساتھ ساتھ بچوں اور خاندانوں کے لئے نرم اور آرام دہ سلائیڈز کا بھی اہتمام ہے۔
جے ڈبلیو وِسپ: یہ پارک کی سب سے مشہور سواریوں میں سے ایک ہے، جو ایک بڑی واٹر سلائیڈ ہے جہاں آپ تیز رفتار سے پانی کی سطح پر پھسلتے ہیں۔
بریکرز بے: وائلڈ وادی میں مشہور بریکرز بے بھی ہے  جو مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ویو پول ہے، جہاں آپ مصنوعی لہروں میں نہا سکتے ہیں۔
جُحا کی کہانیاں: پارک کا تھیم مشہور عربی کہانی کے کردار جحا پر مبنی ہے، اور اس کا ہر کونہ اس کہانی کو بیان کرتا ہے۔


فیملی فن: بچوں کے لئے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ علاقے ہیں، جہاں وہ محفوظ طریقے سے کھیل سکتے ہیں اور  پانی کی مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
آرام دہ ماحول: پارک میں مختلف جگہوں پر کیبن اور آرام دہ علاقے موجود ہیں، جہاں آپ آرام کر سکتے ہیں اور خوشگوار ماحول کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔


میوزیم آف دی فیوچر
 
میوزیم آف دی فیوچر دبئی کا ایک جدید اور انوکھا عجائب گھر ہے جو مستقبل کی ٹیکنالوجی اور اختراعات کو پیش کرتا ہے۔ یہ میوزیم شیخ زاید روڈ پر واقع ہے اور برج خلیفہ کے قریب ہے۔ اس کے منفرد تعمیراتی ڈیزائن اور اس کے اندر پیش کی جانے والی ٹیکنالوجی اور اختراعات نے اسے دنیا بھر میں مشہور کیا ہے۔ میوزیم سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آنے والی دہائیوں میں معاشرے کے خدوخال کو بیان کرتا ہے ۔ یہاں آپ مستقبل کی ٹیکنالوجی کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں اور تجربات کر سکتے ہیں۔
میوزیم آف دی فیوچر کا ڈیزائن ایک بیضوی شکل کی عمارت پر مشتمل ہے جس پر عربی خطاطی میں اقوال درج ہیں۔یہ عمارت سٹیل اور شیشے سے بنی ہوئی ہے اور اس کی بلندی تقریباً 77 میٹر ہے۔


اس میوزیم میں آنے والے سیاحوں کو مختلف تجرباتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔یہ سرگرمیاں تعلیمی اور تفریحی دونوں ہوتی ہیں، جیسے کہ ورچوئل رئیلیٹی کے تجربات اور انٹرایکٹو ڈسپلے۔

رئیل میڈرڈ ورلڈ
 
آپ فٹ بال کے مداح ہوں یا تھیم پارک کے شوقین، دبئی میں رئیل میڈرڈ ورلڈ کا دورہ آپ کی فہرست میں لازمی شامل ہونا چاہیے۔ یہ دنیا کا پہلا فٹبال تھیم پارک ہے جس میں 40 سے زیادہ تجربات اور تفریحات شامل ہیں،  یہ دبئی پارکس اینڈ ریزورٹس میں واقع ہے۔ اس کا مقصد رئیل میڈرڈ کے مداحوں کو ایک ایسی جگہ فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے پسندیدہ فٹبال کلب کی تاریخ اور وراثت کو قریب سے جان سکیں۔
یہ مقام چیمپئنز ایونیو، سیلبریشن پلازہ ، اور سٹارز ایونیو میں تقسیم کیا گیا ہے ، رائیڈز کا لطف اٹھانے کے بعد آپ ہسپانوی کھانوں کی پیشکش کرنے والے اس کے کسی ریسٹورنٹ میں بھی من پسند کھانا کھا کر دورے کو یادگار بنا سکتے ہیں ۔
فٹبال میوزیم: اس میوزیم میں ریال میڈرڈ کے تاریخی لمحات، جیتی گئی ٹرافیاں، اور مشہور کھلاڑیوں کی یادگاریں شامل ہیں۔


انٹرایکٹو گیمز: مداح مختلف فٹبال چیلنجز میں حصہ لے سکیں گے اور اپنی مہارتوں کو آزما سکیں گے۔

رئیل میڈرڈ شاپ: یہاں مداح کلب کی مختلف مرچنڈائز جیسے کہ جرسیز، گیجٹس  اور دیگر اشیاء خرید سکیں گے۔

 


Comments

Popular posts from this blog

What Is Microsoft PowerPoint?

use the noun

Coronavirus disease (COVID-19) advice for the public

The Latest in Mobile Technology: What’s New in 2024

6 Easy Ways to Win More Social Media Backlinks Instantly

Chief Minister Punjab Maryam Nawaz's “Apna Ghar, Apna Chhat Scheme: A Promising Initiative for Affordable Housing

Affidavit for General Police Verification

Great places to sell your designs online

Punjabi Culture

Agreement between the parties