CORONA PATIENT
ہدایات برائے کرونا مریض
1.
دن میں دو سے تین بار گرم پانی کی بھاپ ضرور لیں۔
2.
ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔
3.
گلی کی سوزش ، کھانسی اور خراش کی صورت میں 500 mg AZOMAX ایک
گولی صبح اور ایک گولی شام کو لیں۔
4.
بخار اور جسم درد کی صورت میں Panadol
صبح دوپہر شام دو گولیاں لیں۔
5.
وٹامن سی کی گولی CAC 1000 روزانہ ایک پانی میں گھول کے لیں۔
6.
وٹامن D
کی گولی Sunny
D پر 15 دن کے بعد لیں۔
7.
گرم مشروبات مثلاً یخنی ، سوپ ، جوشاندہ، چائے کا استعمال
زیادہ کریں۔
8.
پانی کی کمی سے بچنے کے لیے پانی میں ORS ڈال
کے پیئیں۔
9.
ثناء مکی کا قہوہ دن میں ایک بار پیئیں۔ جسکو مندرجہ ذیل
طریقے سے بنانا ہے۔
دو کپ پانی میں سات سے آٹھ پتے ڈال کے ابال لیں
۔ دس منٹ پکانے کے بعد قہوہ چھان کے نیم گرم پی لیں۔ پیٹ خراب ہونے کی صورت میں
قہوہ پینا چھوڑ دیں۔
10. پیٹ خراب ہونے کی
صورت میں Flygel گولی دن میں ایک بار کھا لیں۔
11. سانس لینے میں دشواری
کی صورت میں Oximeter سے اپنا آکسیجن لیول ضرور چیک کریں جو 90 سے
نیچے ہونے کی صورت میں ہسپتال جانا ضروری ہے۔ لاہور میں میو ہسپتال اور سروس
ہسپتال میں کرونا وارڈز موجود ہیں تو فوراً
وہیں جائیں۔
12. کرونا مریض باقی گھر
والوں سے خود کو علیحدہ رکھے۔ بہتر ہے علیحدہ کمرے میں رہے اگر علیحدہ گھر نہیں ہے
تو کمرے میں ایک علیھدہ کونے میں رہے۔ کوشش کرے اس صورت میں ماسک پہن کر رکھے۔
13. اپنے کھانے پینے کے
برتن الگ کر لے اور انکو اس جگہ پر مت دھوئے جہاں باقی گھر والوں کے برتن دھوئے
جاتے ہیں۔
14. واش روم استعمال کے
بعد اچھی طرح سے دھوئیں تا کہ باقی گھر والے متاثر نہ ہوں۔
15. اگر کرونا مریض کو
ڈاکٹر کے پاس بھی جانا ہے تو ماسک پہن کے جائے تا کہ باقی لوگ نہ متاثر ہوں۔
16. متاثرہ مریض کے کپڑے
اور بستر کو باقی گھر والے نہ استعمال کریں ایسے مریض کے کپڑے بھی باقی گھر والوں
سے الگ دھوئیں۔
17. متاثرہ مریض اپنے
ہاتھ بار بار دھوئئے یا Sanitizer کریں۔
18. کسی بھی مسئلے کی
صورت میں نیچے دیئے گئے نمبرز ہر رابطہ کریں۔
IRAM AZEEM: 0307-5554562
NAILA ISHAQ: 0307-5554603
FAIZA: 0307-5554608

Post a Comment