Header Ads

Christmas Message

 

CHRISTMAS MESSAGE

کرسمس پیغام

·     مسیح یسوع کے با برکت  اور عظیم نام میں آپ سب کو سلام۔

·     آپ سبکو بھٹی خاندان کی طرف سے کرسمس اور نیا سال مبارک ہو۔

·     ہم سب بہت ہی خوش قسمت ہیں کہ خداوند یسوع نے ہم سب کو زندہ رکھا کہ ہم سب مسیح خداوند کی پیدائش کی خوشی عبادت کر کے منا سکیں۔

·     آئیے ہم سب مل کر خداوند یسوع کے جلال کے لیے تالی بچائیں گے۔

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ عرصہ 11 سال سے خداوند یسوع  کے کلام کا چراغ جو میرے خاندان میں روشن ہوا ابھی تک جل رہا ہے اور اسی کلام کے چراغ کی روشنی میں ہم سب 11 سال گزار چکے ہیں۔ ہم خدا کا شکر کرتے ہیں۔ ھیلیویاہ

اور میں خداوند یسوع میسح کا بہت بہت شکر گزار ہوں کہ خدا کی خدمت کی وجہ سے یعنی عبادت کروانے کی وجہ سے آج میر ابیٹا اور بہو کلام سیکھ رہے ہیں۔

اور میں اپنی بیوی اور بچوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا۔ خداوند میرے خاندان کو برکت دے اور ہم اسی طرح آپ لوگوں کی خدمت کرتے رہیں۔

اور آخر میں اپنے والدین کا اور بہن بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عبادت کے انتظام کو سنبھالا۔ سیکورٹی والوں کا پولیس والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں سب خادموں کا بھی جو آتے ہیں اور ہم خداوند یسوع کا جس کے وسیلہ سے یہ عبادت ہو رہی ہے۔ خداوند آپ کو اور آپ کے خاندانوں کو برکت دے۔ یسوع کے نام  میں آمین۔

 

آپ سب کو خداوند یسوع مسیح کے عظیم اور بابرکت نام میں سلام۔

میرا نام رحمت بھٹی ہے میں خدا کے خادم پاسٹر عامر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جنہوں نے مجھے اس لائق سمجھا کہ مجھے وہ دعوت دیں۔ میں کلیسیا کا حصہ ہونے کی وجہ سے ایک پیغام آپ سب کو دینا چاہتا ہوں اور پیغام یہ ہے کہ صرف اور صرف عبادت کریں مسیح کی عبادت کیونکہ عبادت میں برکت ہے عبادت میں تسلی ہے اور عبادت ہی میں نجات ہے ۔ بھلائی ہے۔

خداوند آپ سب کو برکت دے خاص کر پاسٹر عامر  کو اور سلیم انتھونی کو یسوع مسیح کے نام میں ۔ آمین

کوئی تبصرے نہیں

javediqbal1424@gmail.com

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.